ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی، جنوبی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اور گلیات میں درجہ حرارت کم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم خشک اور رات میں موسم سرد رہ سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔
جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





















