امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم دیدیا۔ واضح کیا کہ معاہدہ نہ ہوا تو نتائج برے ہونگے۔ ایران نے جارحیت کی صورت میں سخت جواب کا اعلان کردیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدرٹرمپ ایران پر محدود فوجی کارروائی پر سنجیدگی سےغور کر رہے ہیں ۔ ایران کے سرکاری اور جوہری اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ معاہدے سے انکار پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے اقوامِ متحدہ کو خط میں فوجی جارحیت کی صورت میں سخت جواب کا اعلان کردیا ۔ واضح کیا کہ جارحیت ہوئی تو خطے میں دشمن کے تمام اڈے اور تنصیبات جائز ہدف ہوں گے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے فوجی جارحیت کا حقیقی خطرہ ہے۔ پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپور ردعمل دیں گے۔






















