پنجاب حکومت کی جانب سے توانائی بچاؤ اور کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد کا آغاز ہوگیا ۔
لاہور شہر کی تقریباً تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کر دی گئیں ، انتظامیہ نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے لبرٹی مارکیٹ کو مکمل بند کرایا ۔ مارکیٹ میں دکانیں مقررہ وقت پر بند کروانے کے لیے پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پرموجود رہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے پیش نظر فیصلے پرعملدرآمد ضروری ہے۔ کفایت شعاری پالیسی سے توانائی وسائل کے استعمال میں کمی آئے گی۔





















