اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں تمام دوست ممالک کی سلامتی خودمختاری کا احترام چاہتا ہے،آبنائے ہرمز کھلونے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان بحرین کی پیش گئی قرار داد کی حمایت کرتا ہے،پاکستان چاہتا ہے مذاکرات اور سفارتکاری کو مزید موقع دیا جانا چاہیے،پاکستان موجودہ مسئلے پائیدار اور مستقل حل چاہتا ہے،پاکستان کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے ہی امن ممکن ہے،جنگ بندی کیلئے پاکستان کی عالمی کوششوں کو سراہا گیا۔






















