چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران پلیئرز کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے ہاکی کیمپ کل سے لگایا جائے گا ۔
چیئرمین پی سی بی نے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے کھلاڑیوں کے ٹکٹس، جرسی اور ہوٹل رہائش کے انتظامات کا حکم دیا اور کہا کہ آج رات تک ہاکی پلئیرز کے تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کیےجائیں، زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج پی سی بی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ صرف کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے۔
محسن نقوی نے نیشنز کپ میں رنر اپ آنے پر10-10 لاکھ روپے کے چیک دیئے ، ہاکی پلئیرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔





















