پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہاکی کے پلیئرز سے ملاقات کی جس کے بعد کپتان ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کہا کہ محسن نقوی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کہ ہاکی کے معاملات دیکھیں گے تاہم ترجمان پی سی بی نے تردید کی اور کہا کہ محسن نقوی کا ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داری لینے کا رادہ نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عماد شکیل بٹ کا کہناتھا کہ محسن نقوی سے ہماری خوشگوار ملاقات رہی،محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ ہاکی کے معاملات دیکھیں گے،ہمارے دس دس لاکھ کے چیک ہمارے حوالے کردیے ،محسن نقوی نے نیشنزکپ کے بعد 10، 10لاکھ روپے دینے کااعلان کیا تھا، پی سی بی ہاکی کے معاملات دیکھے گا، ہم نے محسن نقوی کورولینٹ اولٹمنز کو کوچ بنانے کی تجویز دی ہے۔






















