علیمہ خان 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت سےمسلسل ٖغیرحاضرہیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے انہیں گرفتار کر کے کل پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کے آغاز پر وکیل صفائی نےدرخواست کی کہ علیمہ خان مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتیں ۔ اس لئے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتےہوئےعلیمہ خان کےبلاضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے ۔ اور حکم دیا کہ پولیس علیمہ خان کو گرفتار کر کے بدھ کو عدالت میں پیش کرے ۔ سماعت کے بعد ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ نے علیمہ خانم سے چکری انٹرچینج کے قریب وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا لی ۔






















