لاہور میں پچپن سال کا شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے شناخت کے لیے لاش تحویل میں لے لی ۔
پولیس کے مطابق حادثہ گلبرگ میں گلبہارکالونی ریلوے لائن پرپیش آیا۔نامعلوم شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے لاہورسے کراچی جانے والی خیبرمیل ٹرین کی زد میں آیا۔ پولیس کےمطابق متوفی کی عمر پچپن سال کے قریب ہے۔ شناخت ہونے پرمیت ورثا کے حوالے کردی جائےگی۔





















