بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے 20 منٹ تک بات کروائی گئی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کی آواز سن کر بے حد خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم شفا انٹرنیشنل اسپتال میں بانی کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں فوری علاج کے منتظر ہیں۔
علیمہ خان نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ ماہر ڈاکٹروں کو بانی کی بینائی بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج کی فراہمی میں مبینہ طور پر جان بوجھ کر تاخیر کے باعث بانی کی بینائی متاثر ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی کے علاج میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بینائی کے مستقل نقصان کو روکنے کے لیے فوری طور پر ماہرین کی دیکھ بھال ضروری ہے۔






















