کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے تازہ کارروائی کرتے ہوئےحوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کے الزام میں نجی بینک کے ایریا مینجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ملزمان بختاور خان، فرمان سومرو اور نعمان کے قبضے سے 15 ہزارامریکی ڈالرز، 4 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے،اس کے علاوہ ملزمان کے 3 موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے کاروبار اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے۔
دوران تحقیقات ملزمان نے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مذید کارروائی جاری ہے






















