امریکا نے ایران سےمذاکرات کےساتھ ساتھ فوجی دباؤمیں اضافہ کردیا،صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ ایران کےساتھ بات نہ بنی تو اُس کےلئے بہت برا ہوگا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاایران کیساتھ مذاکرات ناکام ہوئےتو بہت برا ہوگا،وہ 47سال سے بس باتیں ہی کر رہے ہیں،ایکشن کچھ نہیں،خطے میں ہماری بڑی فوج تیار ہے،ایک اور بڑا بحری بیڑا بھی بھیج رہےہیں۔
ایک سوال پرامریکی صدر نے کہا وہ ایران میں رجیم تبدیلی کےحامی ہیں،اس سے اچھی بات ہونہیں سکتی ،امریکی میڈیا کےمطابق پینٹاگون ایران سے طویل جنگ کی تیاری کررہاہے،جوگزشتہ جنگ سے بڑی ہوگی
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جنیوا میں ہوگا۔





















