نیب نے وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دے دی۔
احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔نیب رپورٹ کےمطابق احدچیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا،انکے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔
نیب رپورٹ کےمطابق احمدچیمہ مبینہ بےنامی اداروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔مشیر وزیراعظم کے رشتہ داروں کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں۔
ری انوسٹی گیشن کےمطابق احدچیمہ کی کل آمدن 213 ملین اوراخراجات 131 ملین ہیں، اثاثے انکی آمدن کےمطابق ہی ہیں، انہوں نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔
رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا۔نیب نے عدالت سےبریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کردی