وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پاکستان میں ویکسینز کی مقامی سطح پر تیاری جلد شروع ہونے کی نوید سنا دی اور کہا پاکستان میں ہر سال 11 ہزار مائیں زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں،ماں کی کمزور صحت کے باوجود ولادت کا رحجان اموات کی وجہ ہے، مصطفٰی کمال نے کہا انسانوں کو بیمار ہونے سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
اسلام آباد میں پرائمری ہیلتھ کیئر فار یونیورسل ہیلتھ کوریج 2026 پر عمل درآمد تقریب ہوئی ۔ شرکا سے خطاب میں وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا اس وقت ملک میں تیرہ بیماریوں کی ویکسین میسر ہے،جو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے لازم ہے،ہیلتھ کیئر ملک کا قومی سلامتی اور معاشی معاملہ ہے اور ہمارا ہدف صحت کے نظام کی بہتری ہے، مصطفی کمال نے کہا بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے ۔
جب پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم مضبوط نہ ہو تو لوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ، اب ملک میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جارہا ہے ۔





















