صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صدرآزاد کشمیر کے انتخاب اور امیدوار کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم معاملات پر مشاورت کی گئی ، وزیراعظم نے صدر مملکت کو غزہ اجلاس میں شرکت پر اعتماد میں لیا جبکہ صدر آزاد کشمیر کے انتخاب اور امیدوار کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے، اہم قومی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، صدر آزاد کشمیر کا معاملہ باہمی اتفاق رائے سے طے کرنے پر مشاورت بھی ہوئی۔






















