پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی پلیئرز آکشن کی تقریب لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہوئی جس دوران تمام 8 ٹیموں نے اپنی اپنی پسند کے کھلاڑیوں کو حاصل کرنے کیلئے بولی لگائی ۔
تفصیلات کے مطابق پلیئرزآکشن کیلئے ہرفرنچائز کو16لاکھ ڈالرز کا بجٹ حاصل تھا، کھلاڑیوں کو ریٹن کرنے کےبعد اسلام آباد یونائیٹیڈ کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ کراچی کنگز کے پاس 32کروڑ 26 لاکھ ، لاہور قلندرز کے پاس 31کروڑ 36 لاکھ ، کوئٹہ گلیڈیٹرز کے پاس 27 کروڑ 54 لاکھ ، پشاور زلمی کے پاس 27 کروڑ 96 لاکھ ، کنگز مین حیدرآباد کے پاس 21 کروڑ 94 لاکھ، سیالکوٹ سٹلئینز کے پاس 23 کروڑ 34 لاکھ ، راولپنڈی کی ٹیم کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ کا پرس باقی تھا۔
آکشن کیلئے ملکی اورغیر ملکی 880 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے، سیزن گیارہ میں 2 نئی ٹیمز کی شمولیت سے ٹیموں کی تعداد8 ہوگئی، ورلڈکپ اسکواڈ کے کھلاڑی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے، پی ایس ایل کا سیزن گیارہ کا آغاز26مارچ سے ہوگا۔
آل راونڈزرز کی کیٹیگری میں فہیم اشرف کی دھوم رہی جو کہ مہنگے ترین پلیئرز کے طور پر سامنے آئے جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا، عماد وسیم کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا، محمد جنید ،مہدی حسن معراج،حسین طلعت ، آصف آفریدی اورمحمد ذیشان کو بھی کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔
بیٹنگ کیٹیگری
بیٹنگ کیٹیگری میں سعود شکیل کو کسی فرنچائز نے نہیں حاصل نہیں کیا، سعود شکیل گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان تھے۔ جہانزیب سلطان کو سیالکوٹ نے 60 لاکھ ، جنوبی افریقا کے رائلی روسوکوکوئٹہ نے5 کروڑ پچپن لاکھ ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنرکوکراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ میں خرید لیا۔
ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز، نیوزی لینڈ کے کولن منرو ، محمد ریاض اللہ، عمیر بن یوسف ، کامران غلام، جارج منزے کو خریدنے میں بھی کسی فرنچائز نے دلچسپی نہیں دکھائی۔ سری لنکا کے دلشان مدوشانکا کو کسی نےنہیں خریدا۔
فاسٹ بولرز کیٹیگری
فاسٹ بولرنسیم شاہ کوراولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خرید لیا، فاسٹ بولر رومان رئیس ، محمد حسنین کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔ فاسٹ بولرحارث رؤف کو7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں لاہورقلندرز نے خرید لیا
انگلینڈ کے کرس جورڈن ان سولڈ رہے۔ فاسٹ بولرمحمد علی کوحیدرآباد کنگزمین نے 2کروڑ 15 لاکھ میں خرید لیا، فاسٹ بولر احسان اللہ کو کسی فرنچائز نے نہیں حاصل نہیں کیا ۔
وکٹ کیپر کیٹیگری
وکٹ کیپر کیٹیگری میں صاحبزادہ فرحان کواسٹالیئنز نے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے ، وکٹ کیپراعظم خان کو کراچی کنگز نے3کروڑ25لاکھ میں خرید لیا۔
وکٹ کیپر محمد اخلاق ، بین میکڈرموٹ ، سری لنکا کے راجا پکسا ، سری لنکا کے دنیش چندی مل ، ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔
اسپنرز کیٹیگری
اسپنرمہران ممتاز 1 کروڑ25 لاکھ میں اسلام آباد کا حصہ بن گئے، اسپنرفیصل اکرم کوکوئٹہ نے ایک کروڑ 25لاکھ روپے ، بنگلادیش کے اسپنررشاد حسین کو راولپنڈی نے 3 کروڑ روپے میں خرید لیا۔
اسپنرمومن قمر اور علی ماجد کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا، اسپنر زاہد محمود کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے دلچسپی نہیں دکھائی، گُڈا کیش موتی کو کسی فرنچائز نے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا، اسپنرعارف یعقوب کو بھی کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔
آل راؤنڈرز کا راؤنڈ ٹو
ٹی20کپتان سلمان علی آغاکو5 کروڑ85لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خرید لیا، ہمایوں الطاف کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا، فخرزمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے خرید لیا، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کوراولپنڈی ٹیم نے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
آسٹریلیا کے میکس برائنٹ ایک کروڑ95لاکھ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔ جنوبی افریقا کے وین ڈرڈوسن کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا، طیب طاہر، محمد ذوالکفال اورمحمد عامربرکی کو کسی نے نہیں خریدا، اسامہ میر کو3کروڑ50لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے خرید لیا۔
جہانداد خان کو کوئٹہ نے2 کروڑ50 لاکھ روپے ، عامر جمال کو پشاورزلمی نے ایک کروڑ 90 لاکھ میں خریدا ، عرفات منہاس کو کوئٹہ نے ایک کروڑ ایک لاکھ میں خرید لیا۔ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کو کسی نے نہیں خریدا، ڈینیئل سیمز کو بھی کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔ علی عمران بھی کسی ٹیم کا حصہ نہ بن پائے۔
فاسٹ بولرز کیٹیگیری راؤنڈ ٹو
بنگلا دیش کے ناہید رانا ، انگلینڈ کے ٹمل ملز ، ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف کو بھی کسی نے نہیں خریدا۔ خرم شہزاد کو پشاور زلمی نے 2 کروڑ 70 لاکھ ، راولپنڈی نے محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ ، لاہور قلندرز نے عبید شاہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
ٹام کیرن کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا ، کراچی کنگز نے شاہد عزیز کے لیے 92 لاکھ 50 ہزار روپے کی بولی لگائی، جیمزونس کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا، عرفان خان نیازی 2 کروڑ 90 لاکھ میں حیدرآباد کنگزمین کا حصہ بن گئے۔
مارک چیپ مین 7 کروڑ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے، ایشٹن ٹرنر 4 کروڑ 20لاکھ میں سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے ہیں۔ عبداللہ فضل کو راولپنڈی نے 67 لاکھ پچاس ہزار روپے میں خرید لیا۔ آصف علی کو کسی بھی فرنچائز نے نہیں خریدا۔
آسٹریلیا کے رائلی میری ڈتھ ، جوش لٹل کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا ، ایڈم زمپا کو کراچی کنگز نے 4کروڑ 50 لاکھ میں خرید لیا ۔ میرحمزہ کو کراچی کنگز نے 2کروڑ چالیس لاکھ میں خرید ا۔
برینڈن کنگ،داسن شناکا، ایون لوئس کو کوئی خریدار نہیں ملا ، آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ان سولڈ رہے ، عثمان خواجہ کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔
پیٹرسڈل 2کروڑ50 لاکھ میں سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے، انگلش بیٹر جیسن روئے ان سولڈ رہے۔
جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی 2کروڑ 20 لاکھ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ بن گئے ، افریقی اسپنر کیشو مہاراج کو کوئی خریدار نہیں ملا، پیٹر سڈل 2کروڑ 50 لاکھ میں سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے۔
انگلش بیٹر جیسن روئے ، آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ ان سولڈ رہے ۔ عثمان خواجہ کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔ برینڈن کنگ،داسن شناکا، ایون لوئس کو کوئی بھی خریدار نہیں ملا۔
ایڈم زمپا کو کراچی کنگز نے 4کروڑ 50 لاکھ میں خرید لیا ، میرحمزہ کو کراچی کنگز نے 2کروڑ چالیس لاکھ میں خرید لیا۔






















