امریکا میں ووٹ ڈالنے کیلئے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دینےکا بل منظور کرلیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سیو امریکا ایکٹ ایوان نمائندگان سے پاس ہوگیا،218 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دی، 213 نے مخالفت کی۔
ہاؤس اسپیکرکا کہنا ہےکہ غیرقانونی ووٹرز کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدام ناگزیر ہے،خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلیے شہریت کا ثبوت لازم قرار دے دیا تھا۔




















