بنگلا دیش کے عام انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کے دوران چھ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے،جس میں بڑی مقدار میں کرنسی نوٹ قبضے میں لیے گئے۔
جماعت اسلامی کےضلعی امیر کو چوہتر لاکھ ٹکا کیش کے ساتھ ایئرپورٹ سے گرفتارکیاگیا,جماعت اسلامی نے واقعے کو پارٹی کا امیج خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔
بی این پی کی انتخابی مہم میں شامل گاڑی سے پندرہ لاکھ ٹکا پکڑا گیا۔ الیکشن والے دن ایک ہزار ٹکا سے زائد بینک ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے۔




















