امریکا اور بنگلا دیش کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا۔
وائٹ ہاؤس کےمطابق دونوں ممالک نے بنگلہ دیش کی نان ٹیرف تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
معاہدے کےتحت بنگلہ دیش کی بعض ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مصنوعات کو امریکا میں زیرو ٹیرف کی سہولت دینے کے لیےخصوصی میکنزم قائم کیا جائے گا،بنگلہ دیشی مصنوعات پر باہمی ٹیرف ریٹ بیس فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا گیا۔





















