آپریشن غضب للحق کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں نمایاں کمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق شروع ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں65فیصد کمی ہوئی ہے۔ آپریشن غضب للحق سے پہلے دہشتگردی کے240واقعات، بعد میں 80واقعات رپورٹ ہوئے۔ صوبےمیں رواں سال مجموعی طور پر دہشتگردی کے323 واقعات رپورٹ ہوئے۔
چیف سکریٹری شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر مثبت اثرات پڑے، دہشتگردی میں کمی پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی بہترین کارکردگی کی بدولت ہوئی، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔




















