عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دو روزہ کمی کے بعد پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہوکر 472062 روپے کا ہوگیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 4116 روپے کے اضافے سے 404717 روپے ہوگئے۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7454 روپے رہی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 48 ڈالر بڑھکر 4493 ڈالر ہوگئے۔




















