وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارتھ آور کرہ ارض کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے کا شاندارموقع فراہم کررہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث معاشی دباؤ سے ارتھ آور کی اہمیت بڑھ گئی۔
ارتھ آورکے حوالے سے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے، تمام پاکستانی آج ارتھ آورمیں شرکت کرکے اپنی ذمہ داری اداکریں۔ آج رات ساڑھے8سے ساڑھے9بجے تک غیرضروری لائٹس بند رکھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زمین کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ماحولیاتی تحفظ، توانائی کا موثر استعمال اور موسمی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت عوام پر پڑنے والے معاشی بوجھ کوکم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔






















