لاہورکی مقامی عدالت نے آن لائن جوا پروموشن کیس میں معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےمقدمے کےگواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا،اس موقع پر یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، انکی اہلیہ اور دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر نےصحت جرم سے انکارکردیا،این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،جس میں ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام ہے۔




















