کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نےخفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پرانا گولیمار کے علاقے میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کےمطابق کارروائی کےدوران ملزمان نےقانون نافذ کرنےوالےاداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے تبادلےمیں دو ملزمان راشد عرف چاچو اورعبدالحق عرف ڈاکٹر زخمی ہو گئے،جنہیں فوری طورپرگرفتارکرلیاگیا،دودیگر ملزمان ولید عرف ڈاڈا اورمعز عرف الرٹ بچہ کو بغیر کسی مزاحمت کے حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتارملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی،ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے،ملزمان نجی بلڈرز اور دیگر کاروباری افراد سےمتعلق معلومات بھتہ مافیا کے سرغنہ افراد کو فراہم کرتے تھے،جو بعدازاں دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






















