چین نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کو کو ویزا فری انٹری کی اجازت دیدی، ان ممالک کے شہری یکم دسمبر 2023ء سے 30 نومبر 2024ء تک چین میں پیشگی ویزے کے بغیر داخل ہوسکیں گے۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈز، اسپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو 15 دن تک یکطرفہ ویزا فری داخلہ دیا جائے گا۔
وزارت کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یکم دسمبر سے آزمائشی پالیسی ایک سال کیلئے 30 نومبر 2024ء تک نافذ رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 5 یورپی ممالک اور ملائیشیا کے شہری کاروبار، سیاحت، فیملی وزٹ اور ٹرانزٹ مقاصد کیلئے بغیر ویزا کے چین میں داخل ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین نے ویزا پالیسیوں کو بہتر بنانے کیلئے رواں ماہ ناروے کے شہریوں کیلئے بھی ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ویزا فری انٹری سے استفسادہ کرنیوالے ممالک کی تعداد54 ہوگئی تھی جبکہ چین اس سے قبل برونائی، جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو بھی بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت دے چکا ہے۔