اسلام آباد میں تفریحی مقام شاہدرہ پر اسکول بس کو پیش آنے والے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حادثے کا مقدمہ اسکول پرنسپل کی مدعیت میں بس ڈرائیور ریاض کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں در ج کیا گیا ہے جس میں ملزم پر 4 دفعات عائد کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق حادثہ پکنک پوائنٹ پر بچوں کو بس میں بٹھاتے ہوئے پیش آیا جبکہ بس کے پھسلنے پر ڈرائیور سمیت کچھ افراد نے چھلانگ لگا دی۔
حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار خاتون ٹیچر ہانیہ طارق جاں بحق جبکہ اساتذہ اور بچوں سمیت بائیس افراد زخمی بھی ہوئے۔