بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کا نام ’ ڈنکی ‘ رکھنے کی وجہ دلچسپ انداز میں بتا دی۔
خیال رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ ڈنکی ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو اکیس دسمبر کو سینماؤں گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم ’ ڈنکی ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دھرمیندر، وکی کوشل، بومن ایرانی، تاپسی پنو سمیت دیگر اداکار شامل نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنکی میں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کے مسلئے کو موضوع بنایا گیا ہے اور فلم کی کہانی پانچ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
مذکورہ فلم کا نام کافی منفرد ہے جس کی وجہ سے شاہ رخ کے مداح اس کا مطلب جاننے کے لئے تجسس میں مبتلا ہیں، تاہم کنگ خان نے مداحوں کی یہ پریشانی دور کر دی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شاہ رخ کے ایک مداح نے ان سے فلم کا نام ’ ڈنکی ‘ رکھنے کی وجہ پوچھی جس پر انہوں نے جواب میں بتایا کہ ’’ غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کو ڈنکی کہا جاتا ہے اور اسے فنکی، ہنکی اور منکی طرح پڑھا جاتا ہے ‘‘۔
Dunki is a way of describing an illegal journey across borders. It is pronounced डंकी. It’s pronounced like Funky…Hunky….or yeah Monkey!!! https://t.co/t0Et738SEk
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 22, 2023