محکمہ موسمیات نے بسنت کے موقع پر لاہور میں خوشگوار موسم کی نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ بسنت کے موقع پرلاہورمیں موسم خوشگوار،بہترین ہوا چلےگی،ڈائریکٹر جنرل موسمیات مہرصاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سازگار ہوائیں چلیں گی جو تہوار کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعہ کو راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، آئندہ چند روز کے دوران دن کے وقت درجۂ حرارت میں اضافہ اور معتدل ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔






















