پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کے اعلان کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پیغام میں کہا کہ سیاست دروازے بند کرتی ہے تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے، یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان بھارت سے نہیں کھیلے گا، میں اپنی حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ وہ وقت ہے جب آئی سی سی کوقیادت کامظاہرہ کرنا چاہیے ، بیانات سے نہیں ،فیصلوں سے غیرجانبداری ثابت کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شامل ہو گا لیکن 15 فروری کو شیڈول بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلے گا ۔





















