امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہونے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی ہوئے جو چھ ماہ کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔
امریکی خام تیل 5.6 فیصد کمی کے ساتھ 61 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5.5 فیصد کمی ہوئی ہے،قیمت 65.5 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔




















