اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 مختلف مقدمات پر سماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ لگتا ہے ہمارے لئے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی مہلک ٹیم بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ان درخواستوں پر فیصلے تک چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ایسی کوئی روایت نہیں ڈالنا چاہتے، ایسا کوئی آرڈر نہیں کریں گے۔
پولیس نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت طلب کیا تو عدالت عالیہ نے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی۔