قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ طلبی کے نوٹس میں بشریٰ بی بی کو راولپنڈی بیورو میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ سے سونے اور ہیرے کا نیکلس، بریسلٹ، انگھوٹھی، بندے اور بریسلٹ واچ لینے کا الزام ہے۔
ان تحائف کی قیمت کا شفاف تخمینہ لگانے کے لئے انہیں توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کراوایا گیا تھا۔