جے یوآئی کے سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا محمدیوسف چنددنوں سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، مولانا قاری محمدیوسف کی نمازجنازہ 3بجے جامعہ اشاعت الاسلام بٹگرام میں ادا کی جائے گی۔
قاری محمد یوسف 2 بار جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ مولانا محمدیوسف 2002ء اور 2013ء کے الیکشن میں بٹگرام سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، مولاناقاری محمدیوسف دارالعلوم اشاعت الاسلام کے مہتتم بھی تھے۔





















