مقابلہ حسن کے مختلف مرحلوں سے گزار کر آنے والی 5 پاکستانی خوبرو ماڈلز کی فہرست جاری کی گئی ہے جو " مِس یونیورس" مقابلے میں دنیا بھر سے شامل ہونے والی حسنیاؤں کے مدِ مقابل پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس یونیورس پاکستان میں مقابلہ حسن کے مختلف مرحلوں سے گزر کر 5 حسنیائیں ابھر کر سامنے آئیں جن میں سے پبلک ووٹوں کے بعد مس یونیورس میں حصہ لے سکیں گی۔
مس یونیورس پاکستان کی جانب سے انسٹاگرام پر 5 خوبرو حسیناؤں کی فہرست جاری کی گئی ۔ جس میں مس یونیورس سے متعلقہ اہم معلومات دی گئیں۔
فہرست کے مطابق مس یونیورس پاکستان میں ان 5 میں سے کون پاکستان کی نمائندگی کے لئے آگے جائے گی یہ فیصلہ دی گئی ویب سائٹ پر لوگوں کے ووٹوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ جس ماڈل کو زیادہ ووٹ ملیں گے اسے آخری مرحلے میں فیصلہ سازوں کی جانب سے اضافی 10 نمبر بھی ملیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو شام 7بجے مِس یونیورس کے یوٹیوب چینل پر تاجپوشی کی تقریب دکھائی جائے گی۔
اب تک دنیا بھرکے 60 ممالک کی حسینائیں حصہ لیں گی اور ایک مہینے کے طویل مقابلے کے بعد 18 نومبر کو ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مِس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی حسینہ کو ابھی موجودہ مِس یونیورس آر بونی گیبرئیل اپنا تاج جیتنے والی مِس یونیورس کو پہنائیں گی۔
مِس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے ماڈلز کو ایسے ملبوسات پہن کر اپنی نمائش کرنی ہوتی ہے جو پاکستان کے روایتی معاشرے میں قابل اعتراض سمجھا جاتا ہے ۔ شاید اسی لئے آج تک کبھی براہِ راست پاکستان سے کوئی ماڈل اس مقابلہ حسن میں شریک نہیں ہوئی۔
حال ہی میں مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والی ماڈلز کی تصویریں دیکھ کر پاکستان کا مذہبی طبقہ ابھی سے سیخ پا ہوگیا ہے۔آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مقابلہ حسن میں شریک ہونے والی ماڈلز کی معاشرتی آزادی کو کس حد تک قابلِ قبول سمجھاجاتا ہے۔