ن لیگ نے الیکشن کی تیاریاں کے سلسلے میں پنجاب کے ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار اور صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت وڈیو لنک اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹرز برائے الیکشن اور ڈویژنل صدور شریک ہوئے۔
اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ نے کوآرڈینیٹرز کو یکم دسمبر تک جنرل الیکشن کیلئے موزوں امیدواروں کی سفارشات الیکشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔
اس کے علاوہ تمام کوآرڈینیٹرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ اپنے اپنے ڈویژن میں مقامی سطح پر ہر قسم کے اختلافات کو نمٹا کر الیکشن سیل کو آگاہ کریں۔