وزیراعظم شہبازشریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف 19 سے 23 جنوری تک ڈیوس کا دورہ کریں گے،وزیراعظم ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں دنیا بھر کےرہنما،تاجر اورعالمی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
فورم میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بھی شرکت،دونوں رہنماؤں کی ملاقات متوقع ہے،فورم میں 3 ہزار سے زائد عالمی رہنما،کاروباری افراد اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، وزیراعظم متعدد گلوبل لیڈرز، سرمایہ کاروں اور تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے اہم سیشنز اور مباحثوں میں بھی حصہ لیں گے، عالمی اقتصادی اور معاشی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے





















