قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف نے کہا ہے کہ میرے والدین کی خواہش تھی کہ میری جلد شادی ہوجائے اور خوش ہوں کہ شادی ان کی مرضی سے ہورہی ہے، اس پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں ،اور میری کامبابی کی وجہ بھی میرے والدین ہی ہیں۔
اپنی شادی کے روز سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ یہ ایک نیا سفر ہے اور دعا ہے کہ جیسے میں اچھے سے بیچلر زندگی گزار رہا تھا ،یہ سفر بھی اللہ تعالیٰ اسی طرح گزارے، اور خاندان کے ساتھ اچھا وقت گزرے۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا دورہ آسٹریلیا نئے مہمان کی وجہ سے ہے؟ جس پر قومی کرکٹر نے کہا کہ ہر کوئی اپنا نصیب لے کر آتاہے ،اورزندگی میں نئے راستے کھلتے ہیں، ہمارے مذہب کے مطابق جب تک نکاح نہیں ہوتا کسی کانام کسی کیساتھ نہیں جوڑا جو سکتا، لیکن یہ باتیں نکاح کے بعد کرنی چاہئیں، ہم یہ کیوں نہیں کہتے کہ یہ سب ماں باپ کی دعائوں سے ہیں ۔