آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسےامام کعبہ صالح بن عبداللہ بن محمدحمیدکی راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاآرمی چیف نےجی ایچ کیوآمدپرمعززمہمان کا خیرمقدم کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز پاکستان ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسےامام کعبہ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید کی راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ،اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہےدنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کیلئے بے پناہ عقیدت اور احترام رکھتے ہیں اسلام امن اوربھائی چارے کا مذہب ہے،اسلام میں غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان مثالی تاریخی ،مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں پاکستانیوں کےدلوں میں سعودی عرب کی عقیدت ہےدونوں برادرممالک کےدرمیان اتفاق رائےکےعلاوہ مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں غزہ اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرجاری مظالم کی مذمت کی گئی ملاقات میں فلسطین اورکشمیرکےعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔امام کعبہ نےامت مسلمہ کےامن، استحکام اوراتحاد کیلئےدعا کی۔