ایران میں موجود پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سیکڑوں طلبہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔
ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستانی طلبہ کی واپسی تیز کر دی گئی ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم 100 سے زائد طلبہ و طالبات وطن گوادر پہنچے ہیں۔
ایران میں زیرِ تعلیم ہزاروں پاکستانی طلبہ موجود ہیں جن کی حفاظت اور واپسی کے لیے پاکستانی حکام نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔ ایران سے واپس آنے والوں میں سیاح خاندان بھی شامل ہیں جو حالیہ کشیدگی کے باعث وطن واپس لوٹے ہیں ۔






















