رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کےدوران ملک کی خوردنی تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 33.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک 86335 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی درآمد پر 74.766 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.08 فیصد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2022 کی اسی مدت میں 77905 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی درآمد پر 1011.732 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اکتوبر میں 16510 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیاگیا جو ستمبر کے مقابلے میں 49فیصد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ
ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 4 ماہ میں 1.016 ملین ٹن پام آئل کی درآمد پر 964.29 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.45 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 948457 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد پر 1.406 ارب ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔