ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62فیصد کم ہے۔
ستمبر میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17روپے تھی۔ 2.5کلوگرام ڈالڈا گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔
ستمبر میں 2.5کلوگرام ڈالڈا گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصدکم ہے۔ ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔