جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کا حملہ،مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔
دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا میں نشانہ بنایا،آئی ای ڈی دھماکےمیں زخمی مولانا سلطان زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےشہیدہوئے۔
پاکستان علماکونسل نے جنوبی وزیرستان میں مولاناسلطان محمدکی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نےکہافتنہ الخوارج ہرپاکستانی کونشانہ بنارہاہے، فتنہ الخوارج ملک میں اعتدال پسندسوچ ختم کرنےکیلئےدہشتگردی کررہےہیں،پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنےوالوں کوناکامی ہوگی۔
امیرجے یو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمان نےممتاز عالم دین ،رہنماء جےیو آئی وزیرستان،مسؤل وفاق المدارس وزیرستان مولانا سلطان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے،کے پی اور بلوچستان میں مسلسل بڑھتی دہشتگردی افسوسناک ہے،واقعہ کی فوری تحقیات اور ملزموں کو نشان عبرت بنایا۔



















