پاکستان اور امریکا کے درمیان تیرہویں دو طرفہ مشترکہ فوجی مشق کا آغاز ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دو ہفتوں پر مشتمل اس مشق میں پاکستان اورامریکا کی افواج کے پیشہ ورانہ دستے حصہ لےرہےہیں،جبکہ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے عسکری حکام شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق مشق کا مقصد کاؤنٹر ٹیررازم کےشعبےمیں تجربات کے تبادلے،حربی طریقہ کار اور مؤثر سی ٹی آپریشنز کی تکنیک کو مزید بہتر بنانا ہے،مشق میں شہری علاقوں میں جنگی کارروائیوں، نشانہ بازی اور آپریشنل نظریات کی ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ ایسی مشترکہ مشقیں بدلتےسیکیورٹی چیلنجزسےنمٹنے،عسکری معیاربہتر بنانے اورپیچیدہ انسداد دہشت گردی ماحول میں افواج کی استعداد بڑھانےمیں اہم کردار ادا کرتی ہیں،جبکہ انسپائرڈ گیمبٹ دوہزارچھبیس پاکستان اور امریکا کے امن و استحکام کے لیے جاری تعاون کی عکاس ہے۔






















