پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پہ خفیہ اطلاع پرآپریشن کیاگیا، آپریشن شمالی وزیرستان اور کرم میں کیاگیا،کارروائیوں کےدوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولا بارود برآمد ہوا، آپریشن کےدوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کرم میں خفیہ اطلاع پرپولیس اورسیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران
شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں 5خوارج جہنم واصل ہوگئے،ہلاک فتنہ الخوارج کےدہشتگردسیکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشتگردقانون نافذکرنیوالےادارون اور معصوم شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔
علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے ادارے ویژن عزم استحکام کے تحت کارروائیوں کیلئےپرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان اور کرم میں آپریشنز کےدوران 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پرصدرمملکت آصف زرداری نے سیکیورٹی اہلکاروں اورپولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا،کہا فتنہ الخوارج کےمکمل خاتمے تک جدو جہد جاری رہےگی،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔






















