بھارت میں خاتون ایتھلیٹ کے ساتھ ہراسانی کا ایک اور سنگین واقعہ سامنے آ گیا ہے، جہاں قومی شوٹنگ ٹیم کے کوچ انکوش بھردواج کو ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 17 سالہ نیشنل شوٹر نے اپنے کوچ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ شوٹر نے بتایا کہ شوٹنگ ایونٹ کے لیے پرفارمنس کے جائزے کے دوران کوچ نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ واقعے کے بعد متاثرہ کھلاڑی کے اہلِ خانہ نے پولیس کو تفصیلی شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ادھر نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر کوچ انکوش بھردواج کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
بھارت میں خاتون ایتھلیٹ کے ساتھ ہراسانی کا ایک اور واقعہ ۔۔ بھارتی شوٹنگ ٹیم کے کوچ انکوش بھردواج کو ریپ کےالزام میں گرفتارکرلیا گیا ۔ سترہ سالہ نیشنل شوٹر نے کوچ پر ریپ کا الزام لگایا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویمن شوٹر نے شوٹنگ ایونٹ کے لیے پرفارمنس کے جائزے کے دوران کوچ پر ریپ کا الزام لگایا ۔ پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے کے بعد ضروری کارروائی بھی شروع کردی ہے ۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے بھی کوچ کو معطل کردیا۔






















