بھارت کے ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹرمینل 2کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ای میل بھیجنے والے نےدھماکے سے بچنے کے لیے 48 گھنٹوں کے اندر 1ملین امریکی بٹ کوائن کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ای میل ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ کے فیڈ بیک ان باکس میں 11 بجے بھیجی گئی
ممبئی پولیس نے ای میل بھیجنے والے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔