الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کے سیکشن 57 میں ترمیم کرکے تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 48,58اور 107 سے متصادم ہے، عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، الیکشن میں تاخیرکی نیت سے اسمبلی مدت سے پہلے تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔