برادر ملک بنگلا دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمودخان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کی جس دوران معززمہمان نےپاکستانی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا ۔ سربراہ بنگلادیشی فضائیہ نے اس سے پہلے اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرسے معزز مہمان ایئرچیف مارشل حسن محمودخان کی ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال اوردفاعی و فوجی تعاون کےمزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں مسلح افواج کےدرمیان پیشہ وارانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اوردفاعی روابط مضبوط بنانےپرزور دیا گیا ، چیف آف ڈیفنس فورسزنےبنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کےاستحکام کےعزم کااعادہ کیا ۔
اس سے پہلے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پر بنگلا دیشی ایئرچیف مارشل حسن محمودخان کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف نےاستقبال کیا ۔ ملاقات میں پاک بنگلا دیش اعلیٰ سطح کے دوروں اورمشترکہ تربیتی مشقوں کاتسلسل بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔
بنگلا دیشی ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نےپاکستان نیوی کےاعلیٰ پیشہ وارانہ معیارکوسراہا اور دونوں برادرممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہار بھی کیا ۔



















