پی آئی اے نے لندن کے لئے لاہور سے بھی فضائی آپریشن شروع کرنےکا اعلان دیا، لاہور سے برطانوی دارالحکومت کیلئے پہلی پرواز 30 مارچ کو روانہ ہوگی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے لندن کیلئے پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل چار پر لینڈ کریں گی ۔ لاہور سے چھ سال کے وقفے کے بعد لندن کی پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد سات ہو گی ۔ پابندی سے پہلے پی آئی اے کی لندن کے لئے ہفتہ وار دس پروازیں چلائی جا رہی تھیں ۔
اسلام آباد سے پہلے ہی لندن کے لئے ہفتہ وار تین پروازوں کا اعلان کیا جا چکا ۔ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی ۔



















