خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں میں عارضی طور پر 10 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ماہانہ 25 ہزار روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔
صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق بندوبستی اضلاع کے لئے 5 ہزار 845 اور ضم قبائلی اضلاع کے لئے 4 ہزار 229 اساتذہ بھرتی ہونگے ۔ میدانی اضلاع کیلئے اساتذہ کا دورانیہ 16 جنوری سے 61 مئی تک ہوگا جبکہ پہاڑی علاقوں کیلئے عارضی اساتذہ کا دورانیہ یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا۔
پرائمری اساتذہ کی عارضی بھرتی کا اختیار ایس ڈی او اور مڈل کا اختیار ڈی ڈی ای او کے پاس ہوگا۔ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کیلئے عارضی اساتذہ کااختیار ڈی ای او کے ساتھ ہوگا۔اساتذہ کی بھرتی کے عمل کی نگرانی یرنٹ ٹیچر کونسل کرے گی۔



















