پنجگور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم بی وائے سی کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعزاز گورایہ کے مطابق دہشت گرد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کررہا تھا، دہشت گرد ساجد اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگردبی وائےسی کیلئے لٹریچر لکھنے، شیئر کرنے میں ملوث ہے، دہشتگرد کے زیراثر بلوچ نوجوان بی وائے سی میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے مزید تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے، خاران سے لڑکے کو گرفتار کیا جو پولیس کی ریکی کرتا تھا، سہولت کار جہانزیب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ گزشتہ سال 730سے زائد انسداد دہشتگردی آپریشنز کیے گئے، دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔






















